دہلی

ہندو تنظیموں کا دہلی میں امن مارچ

کئی ہندو تنظیموں نے آج اُدے پور اور امراوتی کے بربریت آمیز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قومی دارالحکومت میں ایک امن مارچ نکالا۔

نئی دہلی: کئی ہندو تنظیموں نے آج اُدے پور اور امراوتی کے بربریت آمیز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قومی دارالحکومت میں ایک امن مارچ نکالا۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس مارچ میں شرکت کی، جو منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک نکالا گیا۔ مارچ میں شریک افراد ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے لگا رہے تھے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے پولیس اور ریاپڈ ایکشن فورس کثیر تعداد میں تعینات کی گئی تھی۔

قبل ازیں مارچ کی وجہ سے ٹریفک درہم برہم ہونے کے اندیشہ کے تحت دہلی پولیس نے ایک اڈوائزری جاری کی تھی اور عوام سے کہا تھا کہ وہ بعض سڑکوں پر آنے سے گریز کریں، جہاں سے یہ ریالی گزرنے والی ہے۔