آندھراپردیش

آئیل ٹینکر الٹ گیا۔ لوگ تیل لینے بڑے برتن لے کر پہنچ گئے

اے پی کے ضلع پالناڈومیں تیل کا ٹینکر الٹ گیاجس کے ساتھ ہی مقامی افراد اس ٹینکرسے گرنے والے خوردنی تیل کو لینے کے لئے بڑے بڑے کینس اوربرتن لے کر پہنچ گئے۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع پالناڈومیں تیل کا ٹینکر الٹ گیاجس کے ساتھ ہی مقامی افراد اس ٹینکرسے گرنے والے خوردنی تیل کو لینے کے لئے بڑے بڑے کینس اوربرتن لے کر پہنچ گئے۔

یہ واقعہ ضلع کی نارکٹ پلی۔آدنکی شاہراہ پر پیش آیا۔یہ ٹینکرچینئی سے حیدرآباد کی سمت جارہا تھاکہ ہائی وے پر اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ ٹینکر الٹ گیا اور اس سے تیل کااخراج شروع ہوگیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد نے وہاں پہنچ کر اپنے ساتھ لائے ہوئے برتنوں میں تیل بھرنا شروع کردیا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ہجوم پر قابو کرنے کی کوشش کی تاہم عوام نے پولیس کی پرواہ نہیں کی۔