انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

شاہ رخ کے بنگلے میں دراندازی‘ سورت کے 2نوجوان گرفتار

جمعرات کی رات اداکار کی ٹیم سے یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ انہوں نے دو افراد کو پکڑلیا جو اداکار کے مداح ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں اور دیوار پھاند کر شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے باندرا بانڈ اسٹانڈ میں واقع بنگلے میں گھس گئے، پولیس حرکت میں آگئی۔

ممبئی: گجرات کے سورت سے دو نوجوانوں کو بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بنگلے ”منت“ میں مبینہ دراندازی کے لیے گرفتار کیے جانے کے ایک دن بعد باندرا پولیس دونوں کی حرکت کے ”مقصد“ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

 جمعرات کی رات اداکار کی ٹیم سے یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ انہوں نے دو افراد کو پکڑلیا جو اداکار کے مداح ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں اور دیوار پھاند کر شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے باندرا بانڈ اسٹانڈ میں واقع بنگلے میں گھس گئے، پولیس حرکت میں آگئی۔

سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کی وجہ سے 20سال کے دونوں نوجوان بنگلے کی تیسری منزل پرپہنچنے میں کامیاب ہوگئے مگر حیرت زدہ سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ اداکار یا ان کا خاندان بنگلے میں موجود تھے یا نہیں یا پھر کسی چیز کو نقصان ہوا یا پھر سرقہ کیا گیا مگر بتایا جاتا ہے کہ باندرا پولیس نے خان کو ان کی سیکورٹی کی تفصیلات کے جائزہ کم آڈٹ کرانے کا ”مشورہ“ دیا۔