آئی پی ایس عہدیدار کے پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز کی چوری
سینئر خاتون آئی پی ایس آفیسر و اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سومیامشراکا پاسپورٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کا آفیسرس میس مانصاحب ٹینک سے سرقہ کرلیاگیا۔
حیدرآباد: سینئر خاتون آئی پی ایس آفیسر و اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سومیامشراکا پاسپورٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کا آفیسرس میس مانصاحب ٹینک سے سرقہ کرلیاگیا۔
سومیا مشرانے پولیس مانصاحب ٹینک میں درج کی گئی شکایت میں بتایاکہ وہ انٹر کیڈراسٹیٹ ڈیپیوٹیشن سے گذشتہ اپریل میں واپس ہوئی تھیں اوروہ آفیسرس میس مانصاحب ٹینک میں مقیم تھی۔
انہوں نے اپنا پاسپورٹ اوراے ٹی ایم کارڈز و دیگر دستاویزات اپنے بستر کے قریب میز کے ڈرائیر میں رکھاتھا۔ 10۔ اپریل کوارجنٹ کام سے باہر چلے گئی تھی۔
جب وہ کرناٹک میں الیکشن ڈیوٹی سے واپس ہوئی تو دیکھاکہ میزکے ڈرائر سے پاسپورٹ اور اے ٹی ایم کارڈز غائب ہیں۔
انہوں نے فوری میس کے ریسپشن سے ربط پیداکرتے ہوئے اس کی تلاشی لینے کی ہدایت دی تاہم روم کی تلاشی پر کچھ نہیں ملا۔
خودسومیامشرا نے بھی روم کی تلاشی لی لیکن کچھ نہیں ملا۔ آفیسرکی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔