جرائم و حادثات
پاکستان میں سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، تین زخمی
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک، تین دیگر زخمی اور متعدد لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک، تین دیگر زخمی اور متعدد لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
میڈیا نے آج پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ جمعرات کی رات بالائی کوہستان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین کھائی میں گر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وین میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے وین ڈرائیور سمیت تین افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔