کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2022 کی بہترین مردوں کی T20 انٹرنیشنل ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم میں 3 ہندوستانی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے جوس بٹلر کو اس ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیاہے۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2022 کی بہترین مردوں کی T20 انٹرنیشنل ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم میں 3 ہندوستانی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے جوس بٹلر کو اس ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیاہے۔

ٹیم میں ہندوستان کے 3، پاکستان کے 2، انگلینڈ کے 2، سری لنکا، نیوزی لینڈ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ایک ایک کھلاڑی کو آئی سی سی کی سال 2022 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ کی اعلیٰ ترین باڈی میں اس ٹیم میں سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے سال 2022 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں آئرلینڈ اور زمبابوے سے بھی ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے۔ ویسے تو دونوں نے گزشتہ سال اس فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اسی وجہ سے دونوں کھلاڑی آئی پی ایل کی نیلامی میں بھی خریدے گئے تھے۔

یہ دو کھلاڑی سکندر رضا اور جوشوا لٹل ہیں۔ سکندر رضا جہاں ایک اسپن آل راؤنڈر ہے وہیں لٹل بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بھی ہیں۔

سال 2022 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم اس طرح ہے۔ جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، محمد رضوان، ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردک پانڈیا، سیم کرن، وینندو ہسارنگا، حارث رؤف اور جوش لٹل۔ ادھر دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنس ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کا بھی اعلان کر دیاہے۔

اس ٹیم میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کو مات دیکر زیادہ تعداد میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی آئی سی سی ویمنس ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔