آندھراپردیش

آندھراپردیش میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس، تلنگانہ میں چوکسی

رویندرنائک نے واضح کیا جب تک ہمیں سنٹرل ہیلتھ ایجنسیوں سے باضابطہ تصدیق نہیں ملتی، ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آندھرا پردیش میں کوئی تصدیق شدہ کیس کی رپورٹ سامنے آئی ہے یا نہیں۔

حیدرآباد: پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں منکی  پاکس کے مشتبہ کیس کے بارے میں رپورٹس سامنے آنے کے بعد، تلنگانہ کی حکومت نے ممکنہ وباء سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔ ریاستی  محکمہ صحت کے حکام نے سکندرآباد کے گاندھی اسپتال کو منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ریفرل اسپتال کے طور پر نامزد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ

 صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے ڈائریکٹر بی رویندر نائک نے کہا کہ منکی پاکس کے متعلق عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا جب تک ہمیں سنٹرل ہیلتھ ایجنسیوں سے باضابطہ تصدیق نہیں ملتی، ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آندھرا پردیش میں کوئی تصدیق شدہ کیس کی رپورٹ سامنے آئی ہے یا نہیں۔

 تاہم، تلنگانہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔ گاندھی ہاسپٹل کو منکی پاکس کے مشتبہ کیس کے لیے ریفرل اسپتال کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ہم نے مرد اور خواتین مریضوں کے لیے سات بستروں کے ساتھ الگ  وارڈ قائم کیے ہیں اس کے علاوہ، ہسپتال میں RT-PCR کٹ کے علاوہ، تقریباً 15 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 اگر ضرورت پڑی تو مزید جانچ پڑتال کے لیے نمونے پونے انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کو روانہ کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، منکی پاکس کی عام علامات میں جلد پر خارش یا چھالہ  شامل ہیں۔

 جو عام طور پر 2 سے 4 ہفتوں تک رہتے ہیں ان علامات کے ساتھ اکثر بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، کمزوری محسوس کرنا اور سوجن دیکھی جاتی ہے۔ منکی پاکس  بنیادی طور پر کسی متاثرہ فرد کے قریبی رابطہ، آلودہ مواد کے استعمال، یا متاثرہ جانوروں کے ذریعہ پھیلتا ہے۔

 یہ وائرس حمل کے دوران جنین میں یا پیدائش کے دوران یا اس کے بعد نوزائیدہ کو بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ ہم صورتحال پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں، تلنگانہ کے محکمہ صحت نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشتبہ علامات کی اطلاع گاندھی ہاسپٹل کو دیں۔

a3w
a3w