حیدرآباد

فیملی۔24 اورٹی۔6 ٹکٹس جاری نہیں کئے جائیں گے:منیجنگ ڈائرکٹرآرٹی سی

فیملی۔24 اورٹی۔6 ٹکٹوں کی اجرائی یکم جنوری 2024 سے مکمل طور پر معطل کر دی جائے گی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم سجنار نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

حیدرآباد:تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹرنے کہا ہے کہ آرٹی سی انتظامیہ نے مہالکشمی اسکیم کے تحت بسوں میں مفت سفر کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد میں جاری کردہ فیملی۔24 اورٹی۔6 ٹکٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لئے ایک ماہ باقی، طلبہ کو مکمل توجہ دینے کی نصیحت
سری چیتنیہ کالجس پر طلبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔ یوتھ کانگریس کا احتجاج
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک
وی سی سجنار نے جوبلی بس اسٹیشن سکندرآباد کا اچانک معائنہ کیا
شہر حیدرآباد میں گرین میٹرو لگژری اے سی بس خدمات کا آغاز

 فیملی۔24 اورٹی۔6 ٹکٹوں کی اجرائی یکم جنوری 2024 سے مکمل طور پر معطل کر دی جائے گی۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم سجنار نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ فیملی۔24 اورٹی۔6ٹکٹوں کی اجرائی کیلئے کنڈکٹرس کو مسافروں کے شناختی کارڈ س دیکھنا ہوتاہے، انہیں ان کی عمر درج کرنی ہوتی ہے۔

مہالکشمی اسکیم کی وجہ سے بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر کنڈکٹرس کو فیملی۔24 اورٹی۔6 ٹکٹوں کی اجرائی میں کافی وقت لگتا ہے جس کے نتیجہ میں خدمات میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اور سفر کا وقت بھی بڑھتا جا رہا ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے ادارہ نے فیملی۔24 اورٹی۔6ٹکٹوں کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔