بھارت
اسٹاک مارکٹ: تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ سرمایہ کاروں کے ڈوب گئے
اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کل 28587358.36 کروڑ روپے کے مقابلے آج 618536.30 کروڑ روپے کم ہو کر 27968822.06 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔
ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں ایک بار پھر کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا اثر آج مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا
جہاں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ہمہ گیر فروخت نے بھونچال آگیا اور بی ایس ای کے 30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58840.79 پوائنٹ پر، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔