کھیل

ایرانی فٹبالر حکومت کیخلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار

ایران کے مشہور فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی سیکوریٹی فورسز نے حکومت کیخلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور قومی ورلڈکپ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تہران: ایران کے مشہور فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی سیکوریٹی فورسز نے حکومت کیخلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور قومی ورلڈکپ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ووریا غفوری ایران کی فٹبال ٹیم کی سابق رکن اور تہران کے کلب استغلال کے کپتان رہ چکے ہیں۔ وہ حکومت پر اکثر ہی تنقید کرتے رہتے ہیں۔

فٹبالر کو اس سے قبل بھی ایک بار سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر تنقید کرنے پر حراست میں لیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ کے میچ میں اپنا ترانا نہیں پڑھا۔

اس لیے ووریا غفوری کی گرفتاری کو کھلاڑیوں کیلئے انتباہ کے طورپر بھی دیکھا جاسکتا ہے تاکہ کھلاڑی ورلڈکپ میں اس طرح کا احتجاج دوبارہ نہ کریں۔

a3w
a3w