سوشیل میڈیاکھیل

دو بھائیوں نے 2 مختلف ٹیموں سے ورلڈ کپ ڈیبیو کیا

اس وقت قطر میں فیفا ورلڈکپ کا انعقاد کیاجا رہاہے۔ ایک بھائی اس ورلڈکپ میں اپنے ہی بھائی کے خلاف کھیلنے کیلئے بے تاب ہے۔

دوحہ: اس وقت قطر میں فیفا ورلڈکپ کا انعقاد کیاجا رہاہے۔ ایک بھائی اس ورلڈکپ میں اپنے ہی بھائی کے خلاف کھیلنے کیلئے بے تاب ہے۔ بین الاقوامی سطح پر عموماً ایسا نہیں دیکھا جاتا کہ دو بھائی مختلف ٹیموں سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں لیکن اس ورلڈکپ میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔

ولیمز برادران اس ورلڈکپ میں آمنے سامنے ہیں۔ یہ انکی ولیمز اور نیکو ولیمز کی کہانی ہے۔ انکی ولیمز بڑے بھائی ہیں اور وہ گھانا سے کھیل رہے ہیں جبکہ نیکو ولیمز اسپین کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ یہ دونوں مختلف ٹیموں سے ورلڈکپ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ان کے والد کا تعلق گھانا سے ہے اور ماں کا تعلق لائبیریا سے ہے۔

یہ دونوں گھانا کے دارالحکومت اکرا سے ہسپانوی شہر میلہ آئے تھے۔ ان کے والد کا نام فیلکس ولیمز اور والدہ کا نام ماریہ آرتھر ہے۔ دونوں نے 50 ڈگری سیلسیس کی گرمی میں صحرائے صحارا کو عبور کرتے ہوئے اسپین کا سفر کیا تھا۔ ماریہ اس وقت حاملہ تھیں۔

وہ اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی تھی لیکن اسے اس کا علم نہیں تھا۔ ماریہ نے بتایاکہ اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں ٹھہر جاتی۔ دونوں نے ملک بدلنے کیلئے ٹرک میں سفر کیا اور جب وہ اسپین پہنچے تو انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بعد میں جب فیلکس اور ماریہ نے بتایاکہ وہ اس ملک سے آرہے ہیں جہاں لڑائی ہورہی ہے تو پولیس نے انہیں جانے دیا۔

یہ دونوں بھائی اسپین کے لیجنڈری کلب اتھلیٹک بلوایو میں کھیلتے ہیں۔ تاہم انکی کو ہسپانوی ٹیم نے نظر انداز کردیا اور پھر وہ گھانا آگئے اور یہاں سے انٹرنیشنل فٹبال کھیلنا شروع کر دیا۔

نیکو صرف اسپین کیلئے کھیل رہے ہیں۔ دونوں اس ورلڈکپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ نیکو نے بتایا کہ سب سے زیادہ میں گھانا کے خلاف کھیلنا پسند کروں گا۔ واضح رہے کہ اسپین نے اپنے پہلے میاچ میں کوسٹا ریکا کو یکطرفہ مقابلہ میں 7-0 سے ہرایا جبکہ گھانا کو افتتاحی مقابلہ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کے خلاف 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔

a3w
a3w