یوروپ

برمنگھم میں مسلم کارکنوں نے فلم دی کیرالا اسٹوری کی نمائش روک دی

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مسلم کارکنوں نے اُس سنیما ہال پر دھاوا بول دیا جہاں متنازعہ بالی ووڈ فلم ”دی کیرالا اسٹوری“ دکھائی جارہی تھی۔ اس فلم پر ہندوستان میں تنازعہ جاری ہے کہ یہ مذہبی ہم آہنگی کا خاتمہ کردے گی۔

برمنگھم۔: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مسلم کارکنوں نے اُس سنیما ہال پر دھاوا بول دیا جہاں متنازعہ بالی ووڈ فلم ”دی کیرالا اسٹوری“ دکھائی جارہی تھی۔ اس فلم پر ہندوستان میں تنازعہ جاری ہے کہ یہ مذہبی ہم آہنگی کا خاتمہ کردے گی۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
کیرالا اسٹوری جھوٹ پر مبنی، مسلمانوں کے خلاف سازش کا حصہ: صدر مسلم شبان مشتاق ملک
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات
پنشن اصلاحات کے خلاف فرانس میں شدید احتجاج

کشمیری کارکن شکیل افسر کی قیادت میں احتجاجیوں کے گروپ نے برمنگھم کی سنے ورلڈ تھیٹر میں دی کیرالا اسٹوری کی اسکریننگ درہم برہم کردی۔ ڈیلی میل نے یہ اطلاع دی۔

برٹش مسلم نیوز ویب سائٹ پر اَپ لوڈ 10 منٹ کے کلپ میں 35 سالہ شکیل افسر کو مظاہرین کے گروپ کے ساتھ سنیما ہال میں داخل ہوتے اور فلم کی نمائش رکواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/TheVultureEyes/status/1660531892402405376

کلپ میں شکیل افسر کو کم ازکم دیگر 2 افراد کے ساتھ سنیما ہال کے عملہ سے یہ کہتے سناجاسکتا ہے کہ منیجر سے فلم کی اسلاموفوبک نوعیت کے بارے میں پوچھو۔ تھیٹر کے عملہ کو ہنگامہ برپا ہونے پر نمائش روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔

فلم دیکھنے کے لئے آئے لوگ مظاہرین سے الجھ گئے تھے۔ سیکوریٹی عملہ نے مسلم کارکنوں کو نکال باہر کیا۔

تھیٹر کے ایک ملازم کو آڈینس سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر آپ یہ فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے پرسکون ہوجائیں‘ میں فلم دوبارہ شروع کرادوں گا۔

ہم مسئلہ سے بہتر طریقہ سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم نے فلم کی نمائش روکی ہے‘ ہم لائٹس آن کردیں گے۔ہم نے پولیس بلالی ہے۔ گزشتہ برس شکیل افسر نے جو انٹرپرینیراور پراپرٹی ڈیولپر ہے‘ فلم دی لیڈی آف ہیون کو سنیما ہالوں سے ہٹانے کی مہم کی قیادت کی تھی۔