کرناٹک

بنگلورو میں 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پانچ افراد کو جنہیں ملک میں دہشت گرد حملوں کے لئے گمراہ کیا گیا تھا‘ سنٹرل کرائم برانچ نے آتشیں اسلحہ اورگولہ بارودکے ساتھ گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: پانچ افراد کو جنہیں ملک میں دہشت گرد حملوں کے لئے گمراہ کیا گیا تھا‘ سنٹرل کرائم برانچ نے آتشیں اسلحہ اورگولہ بارودکے ساتھ گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ

ان کے قبضہ سے 12موبائل فون بھی ضبط کئے گئے۔کمشنر پولیس بنگلورو بی دیانند نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 7 پستول‘ 45 کارآمد کارتوس‘ کئی واکی ٹاکی اور چند خنجر مشتبہ دہشت گردوں کے قبضہ سے ضبط کئے گئے۔

ان پر یو اے پی اے لگادیا گیا۔ ان کی شناخت سہیل‘ عمر‘ زاہد‘ مدثراور فیصل کے طورپر ہوئی ہے۔ پانچوں مشتبہ افراد کو شہر کے سلطان پالیہ میں کنکانگر علاقہ کی ایک عبادت گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

سنٹرل کرائم برانچ سماج دشمن طاقتوں کو بے نقاب کرنے اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام کرنے میں کامیاب رہی۔ دیانند نے میڈیا سے کہا کہ ان افراد کو ٹی نذیر نے گمراہ کیا تھا جو 2008کے بنگلورو سلسلہ وار بم دھماکے کیس کا ملزم ہے اور فی الحال پرپنا اگرہارا سنٹرل جیل میں بند ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ نذیر کے پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے روابط تھے۔ اس کی گینگ کے ارکان تخریبی سرگرمیوں کا منصوبہ رکھتے تھے۔

سابق چیف منسٹر بسواراج بومئی نے سی سی بی کی ستائش کی اور مطالبہ کیا کہ یہ کیس این آئی اے کے حوالہ کردیا جائے۔

a3w
a3w