حیدرآباد

بیٹی کی سالگرہ کا کیک لانے کے دوران سڑک حادثہ، باپ ہلاک

وپروکمپنی میں الکٹریشین کے طورپر کام کرنے والا 30 سالہ کے روی کا تعلق کھمم ضلع سے ہے، چند سال قبل وہ شہر آیا تھا اور گولکنڈہ کے رامن گوڑہ علاقہ میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔اسے دو بچے ہیں۔

حیدرآباد: بیٹی کی سالگرہ کا کیک لانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ حیدرآباد کے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 گولکنڈہ پولیس کے مطابق، وپروکمپنی میں الکٹریشین کے طورپر کام کرنے والا 30 سالہ کے روی کا تعلق کھمم ضلع سے ہے، چند سال قبل وہ شہر آیا تھا اور گولکنڈہ کے رامن گوڑہ علاقہ میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔اسے دو بچے ہیں۔

ہفتہ کو اس کی بیٹی کی سالگرہ تھی، وہ شام کو نارسنگی علاقہ میں ایک بیکری سے کیک لانے کیلئے روانہ ہوا۔ واپسی میں تارہ متی بارہ دری کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران موٹر سائیکل سے گر نے کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

a3w
a3w