تلنگانہ

سنگاریڈی میں سڑک حادثہ،ایک ہلاک

یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت کام شروع کئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 5شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پٹن چیرومنڈل کے اسناپور کے قریب اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی بس کو تیز رفتار کار نے ٹکر دیدی۔

یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت کام شروع کئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ یہ حادثہ کار کی گوا سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w