بیگم بازار میں قبرستان کے باب الداخلہ پر عوامی بیت الخلاء کی تعمیر
واضح ہو کہ کچھ یوم قبل بی آر ایس انچارج حلقہ گوشہ محل نے کئی افراد کے ہمراہ مذکورہ سائٹ کا دورہ کرکے یہاں تقریر کی تھی اور میڈیا میں بیان دیا تھا کہ وہ گزشتہ دو سال سے زیرالتواء پبلک ٹائیلٹ کے تعمیری کام کا آغاز کریں گے۔
حیدرآباد: مسجد کمیٹی حضرت سید کبیر الدین صاحب‘ قبرستان‘ بیگم بازار نے صدر کمیٹی جناب عادل شریف‘ نامزد کارپوریٹر جناب اقی احمد اور مقامی افراد کے ہمراہ زونل کمشنر جی ایچ ایم سی‘ خیریت آباد زون سے نمائندگی کرتے ہوئے اپیل کی کہ ہائی کورٹ تلنگانہ میں زیرالتواء رٹ پٹیشن کی تکمیل تک قبرستان کی گیٹ پر عوامی بیت الخلاء کا تعمیری کام کو دوبارہ شروع نہ کریں۔
واضح ہو کہ کچھ یوم قبل بی آر ایس انچارج حلقہ گوشہ محل نے کئی افراد کے ہمراہ مذکورہ سائٹ کا دورہ کرکے یہاں تقریر کی تھی اور میڈیا میں بیان دیا تھا کہ وہ گزشتہ دو سال سے زیرالتواء پبلک ٹائیلٹ کے تعمیری کام کا آغاز کریں گے۔
مسجد کمیٹی نے اپنے صدر کمیٹی کے ساتھ نمائندگی کرتے ہوئے اسے عدالت میں زیر دوران بتایا تھا۔ علاوہ ازیں‘ مسجد کمیٹی اور بیگم بازار کے مقامی افراد نے اس مسئلہ کو (مشترکہ طور پر) سی ای او تلنگانہ وقف بورڈ کے علم میں لایا تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ اگر یہاں (قبرستان کے باب الداخلہ) پر عوامی بیت الخلاء تعمیر کیا جاتا ہے تو مخصوص فرقہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور بیگم بازار میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ کا موجب ہوگا۔