مہاراشٹرا

دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون جیوتی آمگے نےناگپور میں ڈالا ووٹ

جیوتی کی پیدائش 16 دسمبر 1993 کو ہوئی تھی۔ جیوتی کشن جی آمگے کا قد بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ جیوتی کے والد کشن جی کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔

ناگپور: دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون جیوتی آمگے نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ ناگپور میں ووٹ ڈالا۔وہ ‘بگ باس 6’ اور امریکی ہارر ٹی وی سیریز سے مقبول ہوئی ہیں۔جیوتی کی عمر 30 سال ہے ۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
ملک کی ترقی کیلئے اختراعی سوچ اور موثر حکمرانی ضروری، ناگپور میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

2 فٹ 1 انچ لمبا (مکمل اونچائی 62.8 سینٹی میٹر) جیوتی امگے دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون ہیں۔کبھی وہ اپنے قد کی وجہ سے طنز کا نشانہ بنتی تھیں، آج وہ اپنے قد کی وجہ سے مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

جیوتی کی پیدائش 16 دسمبر 1993 کو ہوئی تھی۔ جیوتی کشن جی آمگے کا قد بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ جیوتی کے والد کشن جی کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔ ووٹنگ کے وقت ان کی والدہ رنجنا بھی موجود تھیں۔ جیوتی کا قد ‘ اچانڈروپلاسیا ‘ نامی بیماری کی وجہ سے رک گیا تھا۔

a3w
a3w