حیدرآباد

بی جے پی ایم پی ڈی اروند کے دورہ پر کشیدگی

مقامی عوام نے نظام آباد کے ایم پی ڈی اروند کے قافلہ کو آگے جانے سے روکدیا بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد ٹی آر ایس کے حامی تھے دیہاتیوں نے سیلاب کے بعد موضع کا دورہ کرنے پر رکن پارلیمنٹ پر سوالات کی بوچھار کردی۔

حیدرآباد: ریاست کے ضلع جگتیال کے ایک موضع میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جبکہ ریاستی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند، اپنے حامیوں کے ساتھ سیلاب زدہ مقامات کے معائنہ کیلئے ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع ایرادنڈی پہنچے۔ اس موقع پر بی جے پی اور حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے حامی آپس میں متصام ہوگئے۔

 مقامی عوام نے نظام آباد کے ایم پی ڈی اروند کے قافلہ کو آگے جانے سے روکدیا بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد ٹی آر ایس کے حامی تھے دیہاتیوں نے سیلاب کے بعد موضع کا دورہ کرنے پر رکن پارلیمنٹ پر سوالات کی بوچھار کردی۔ دیہاتیوں نے انہیں یاددلدیا کہ وہ، موضع میں برج کی تعمیر کے وعدہ کو تاحال پورا نہیں کیا۔

مقامی افراد نے ڈی اروند واپس جاو کے نعرے لگائے۔ جس پر دونوں طرف سے بحث وتکرار ہوئی اور دونوں جماعتوں کے حامی آپس میں متصادم ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے ایم پی کو سیکوریٹی کے حصار میں لے لیا۔

a3w
a3w