شمال مشرق

’تبدیلی مذہب کیلئے راغب کرنے والی تنظیموں سے چوکس رہیں‘

چیف منسٹر آسام ہیمنتا بسوا سرما نے آج یہاں ادعا کیا ہے کہ ہندوستان کے بعض مقامی طبقات کو تبدیلی مذہب کی ترغیب دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں انہیں مالی فوائد کا حوالہ بھی دیا جارہا ہے۔

ڈیبورو گڑھ(آسام) : چیف منسٹر آسام ہیمنتا بسوا سرما نے آج یہاں ادعا کیا ہے کہ ہندوستان کے بعض مقامی طبقات کو تبدیلی مذہب کی ترغیب دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں انہیں مالی فوائد کا حوالہ بھی دیا جارہا ہے۔

چیف منسٹر نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مذاہب اور اعتقاد پر قائم رہیں تبدیلی مذہب کے لئے کی جانے والی کوششیوں کو ناکام بنایا جائے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کئی اقدامات کئے جارہے ہیں چیف منسٹر آسام نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار یہاں معمرین کے اجتماع اور آٹھویں انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کیا جو کہ یکم فروری تک جاری رہے گی

۔مذکورہ کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل سنٹر فار کلچرل اسٹڈیز (آئی سی سی ایس) کی جانب سے کیا گیا ہے جو کہ ایک ایسا فورم ہے جو کہ غیر منافع بخش طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے افراد کو تبدیلی مذہب کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے قدیم اور ملک کے اعتقادات کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی ثقافت عالمی طور پر مشہور ہے آسام میں کئی قبائل اور طبقات رہتے ہیں یہ ضروری ہے کہ قدیم اعتقادات کے نظام کا تحفظ کیا جائے جو کہ ملک کے کلچرل لینڈ اسکیپ کا حصہ ہے۔

انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے قدیم افراد کو بعض اوقات تبدیلی مذہب کا نشانہ بنایا گیا اس سلسلہ میں انھوں نے مشینری کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مختلف مذاہب کے گروپس اس سلسلہ میں سرگرم ہیں۔

a3w
a3w