حیدرآباد

تحریک آزادی میں مسلمانوں کا رول۔ مجلس کا جمعہ کو جلسہ عام

صدر مجلس و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ کمیونٹی لیڈرس، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور مذہبی اسکالرس جلسہ سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: ہندوستان کی آزادی کی 75 سال مکمل ہونے کے ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) شہر میں 12 اور13 / اگست کو جلسہ عام اور مشاعرہ منعقد کررہی ہے۔”ملک کی آزادی میں مسلمانوں کے رول“ کے موضوع پر جلسہ عام جمعہ12/ اگست کو شیخ پیٹ میں منعقد ہوگا جبکہ13 اگست ہفتہ کو دارالسلام میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

دارالسلام مجلس اتحاد المسلمین کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ صدر مجلس و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ کمیونٹی لیڈرس، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور مذہبی اسکالرس جلسہ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

 اویسی نے کہا کہ ملک بھر میں آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ایسے میں فاشسٹ اور فرقہ پرست طاقتیں، جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے رول کو ختم کرنے یا اسے نظر انداز کرتے ہوئے تاریخ کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا کہ جلسہ عام میں مقررین، جدوجہد آزادی میں اپنے آبا واجداد کے رول، ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے اور مسلم مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں کو یاد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان عظیم قائدین کو نہ صرف خراج پیش کریں گے۔

 بلکہ ان کی عظیم قربانیوں سے انہیں یاد رکھیں گے تاکہ ہم اس عمل سے ملک کو مزید مضبوط ومستحکم بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی موضوع پر13/ اگست کو دارالسلام میں مشاعرہ منعقد ہوگا۔ ملک بھر کے ممتاز اردو شعراء تحریک آزادی میں مسلمانوں کے رول پر، اپنا کلام پیش کریں گے۔

a3w
a3w