تلنگانہ

تلنگانہ میں بس یاترا شروع کرنے کا منصوبہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ و اسٹار کمپینر ٹی پی سی سی کے وینکٹ ریڈی کی رہائش گاہ واقع بنجارہ ہلز میں آج پارٹی کے سینئر قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔

حیدرآباد: کانگریس رکن پارلیمنٹ و اسٹار کمپینر ٹی پی سی سی کے وینکٹ ریڈی کی رہائش گاہ واقع بنجارہ ہلز میں آج پارٹی کے سینئر قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی، اتم کمار ریڈی ایم پی، سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ، کے جانا ریڈی، اے آئی سی سی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے، سابق وزیر محمد علی شبیر، پونالہ لکشمیا، سمپت کمار و دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریاست کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حکمت عملی اور دیگر امور پر غور وخوص کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ انتخابی جنگ اب صرف سودن کی دوری پر ہے اور عوام کو یہ جنگ جینتی ہوگی۔ مسائل چھوٹے ہوں یا بڑے ہم سب متحدہ طور پر کام کریں گے اور کانگریس قائدین بہت جلد، ریاست بھر میں بس یاترا شروع کریں گے

قبل ازیں پی اے سی کے اجلاس میں بس یاترا کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرینکا گاندھی 30جولائی کو محبوب نگر میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

اس جلسہ عام میں خواتین کے مسائل پر مشتمل ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پولیس راج چل رہا ہے۔ کومٹ ریڈی نے سوال کیا کہ اگر کے سی آر میں ہمت ہے تو ان کے بعد کسی بی سی کو چیف منسٹر کے عہدے پر فائز کرکے دکھائیں۔ یہ کانگریس پارٹی ہی ہے جس نے بی سی طبقات کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر ڈی سرینواس یادو بہک گئے ہیں وہ کیا بات کررہے ہیں انہیں خود نہیں معلوم۔ریونت ریڈی پر تنقید کرنے ان کی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے 24گھنٹہ برقی سربراہی کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

a3w
a3w