آندھراپردیش کے چتور میں ہاتھیوں کی ہلچل
اس واقعہ پر کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے جنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہاتھیوں کی ہلچل پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہے بلکہ عموما ہاتھی ان کے کھیتوں میں گھس کر ان کو برباد کردیتے ہیں۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع چتور میں ہاتھیوں نے ہلچل مچاتے ہوئے فصلوں کو نقصان پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق ہاتھیوں کی بڑی تعداد نے کڑتال پلی میں گھس کر اس علاقہ میں فصلوں کو نقصان پہنچایا۔
اس واقعہ پر کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے جنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہاتھیوں کی ہلچل پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہے بلکہ عموما ہاتھی ان کے کھیتوں میں گھس کر ان کو برباد کردیتے ہیں۔اس سلسلہ میں کئی مرتبہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی۔
انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان جنگلی جانوروں کو انسانی آبادیوں بالخصوص ان کے کھیتوں میں گھسنے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عموما آئے دن اس طرح کے واقعات سے وہ خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیاجائے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے۔