حیدرآباد

میاں پور میں 15 کروڑ مالیتی سونے و چاندی کے زیورات ضبط

ریاست میں آئندہ ماہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات سے قبل جاری معمول کی چیکنگ کے درمیان شہر حیدرآباد میں پولیس نے پیر کے روز دو علحدہ واقعات میں 27 کیلو سونا‘15 کیلو چاندی اور2.09 کروڑ بے حساب نقد رقم ضبط کرلی ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں آئندہ ماہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات سے قبل جاری معمول کی چیکنگ کے درمیان شہر حیدرآباد میں پولیس نے پیر کے روز دو علحدہ واقعات میں 27 کیلو سونا‘15 کیلو چاندی اور2.09 کروڑ بے حساب نقد رقم ضبط کرلی ہے۔

میاں پور علاقہ میں پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران 27.54 کیلو سونے کے زیورات اور 15.56 کیلو چاندی کی اشیاء جن کی مالیت 15 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے‘ کو ضبط کرلیا۔

سونے اور چاندی کے زیورات لے جانے والے تین افراد‘ اس تعلق سے مربوط دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے اس جیولیری کو ضبط کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا۔

دوسرے واقعہ میں کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گاندھی نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 2.09 کروڑ روپئے ضبط کرلیا۔

سکندرآباد کے کواڈی گوڑہ علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے ایک کار سے 2.09 کروڑ روپئے کی بھاری رقم ضبط کرتے ہوئے اس سلسلہ میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ان کے قبضہ سے ایک کار اور ایک اسکوٹر کو بھی ضبط کرلیاگیا۔ گرفتارشدگان کی شناخت دنیش کمار پٹیل‘ سچن کمار وشنو بھائی پٹیل عرف سچن‘ جتیندر پٹیل‘ شیواراج نوین بھائی مودی‘ راکیش پٹیل اور ٹھاکر ناگجی چترجی عرف ناگی کے طور پر لی گئی ہے۔

ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد پولیس اور انفورسمنٹ ایجنسیوں نے ا بتک نقد رقم‘سونا‘ شراب اور دیگر اشیاء کو جن کی مالیت 75 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے‘ ضبط کرلیا ہے۔

a3w
a3w