حیدرآباد

جونیر این ٹی آر کی امیت شاہ سے ملاقات

میڈیا کی سرکردہ شخصیت راموجی راؤ سے ملاقات کے بعد شاہ فلم سٹی سے ہوٹل پہنچے اور جونیر این ٹی آر نے ڈنر پر امیت شاہ سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: مشہور ٹالی ووڈ اداکار جونیر این ٹی آر نے اتوار کے روز یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔

شمس آباد میں ایرپورٹ کے قریب نوواٹل ہوٹل میں جونیر این ٹی آر نے شاہ سے ملاقات کی۔ میڈیا کی سرکردہ شخصیت راموجی راؤ سے ملاقات کے بعد شاہ فلم سٹی سے ہوٹل پہنچے اور جونیر این ٹی آر نے ڈنر پر امیت شاہ سے ملاقات کی۔

جونیر این ٹی آر اور شاہ کی ملاقات کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔جونیر این ٹی آر، بانی تلگودیشم پارٹی ومتحدہ ریاست کے سابق چیف منسٹر این ٹی راماراؤ کے پوترے ہیں، این ٹی آر خود ایک افسانوی اداکار رہ چکے ہیں۔

a3w
a3w