دہلی

جوہر یونیورسٹی کیس‘ حکومت یوپی کو جواب داخل کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

اعظم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ِ اترپردیش نے حکم التوا کے باوجود رام پور میں قائم یونیورسٹی سے خاردار تار کی باڑھ نہیں ہٹائی ہے جس کے نتیجہ میں وہ (یونیورسٹی) مناسب طورپر کام نہیں کرپارہی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج اپنے احکام کی تعمیل کے بارے میں حکومت ِ اترپردیش سے جواب مانگا جن کے ذریعہ اس نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد اعظم خان پر عائد کردہ ضمانت کی اس شرط پر حکم التوا جاری کیا تھا کہ جوہر یونیورسٹی کیمپس سے متصل اراضی کو دشمن کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے مبینہ کیس میں قرق کرلیا جائے گا۔

اعظم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ِ اترپردیش نے حکم التوا کے باوجود رام پور میں قائم یونیورسٹی سے خاردار تار کی باڑھ نہیں ہٹائی ہے جس کے نتیجہ میں وہ (یونیورسٹی) مناسب طورپر کام نہیں کرپارہی ہے۔ جسٹس اے ایم کھنولکر اور جسٹس جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت 19 جولائی تک اپنا جواب داخل کرے گی اور اس معاملہ کی مزید 22 جولائی کو مقرر کی۔

a3w
a3w