حیدرآباد
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
نکلس روڈ حسین ساگر پر آخری دن کے نمرجن کی تیاریوں کو قطعیت دی گئی۔ پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے کل رات حسین ساگر کا دورہ کیا۔
حیدرآباد: نکلس روڈ حسین ساگر پر آخری دن کے نمرجن کی تیاریوں کو قطعیت دی گئی۔ پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے کل رات حسین ساگر کا دورہ کیا۔
28 ستمبر کو نمرجن کا آخری دن ہوگا۔ اس کے لئے کمشنر پولیس نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیس فورس تعینات کی جاری ہے تاکہ نمرجن آسانی سے ہو اور عقیدت مندوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
ہر طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایک عارضی پولیس کنٹرول روم بھی حسین ساگر کے پاس بنادیا گیا ہے۔
تمام تر حفاظتی انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔