تلنگانہ

خانہ پور میں زخمی ہرن فوت

تفصیلات کے بموجب قریبی جنگلاتی علاقہ سے راستہ بھٹک کر ہرن آبادی میں آگیا اور وہ تحصیلدار گیسٹ ہاوز میں داخل ہوگیا۔

خانہ پور: خانہ پور میں ایک ہرن تیزی سے دوڑتا ہوا گیسٹ ہاوز میں گھس پڑا جس کی وجہ سے ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے بموجب قریبی جنگلاتی علاقہ سے راستہ بھٹک کر ہرن آبادی میں آگیا اور وہ تحصیلدار گیسٹ ہاوز میں داخل ہوگیا۔

تب کتوں نے ہرن پر حملہ کرنے کی کوشش کی‘ وہاں موجود افراد نے ہرن کو بچانے کی کوشش کی۔

اس دوران جس کا ایک پیر ٹوٹ چکا تھا کتوں کے بھگانے اور عوام کو دیکھ کر ہرن بھاگتا ہوا تلنگانہ چوک‘ ترکاری مارکٹ تک پہنچ گیا۔

فارسٹ بیٹ آفیسر محمد فاضل نے عملہ کے ہمراہ پہنچ کر ہرن کو پکڑلیا اور اسے ویٹرینری ہاسپٹل منتقل کیا دوران علاج ہرن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا بعد پوسٹ مارٹم کے بعد عہدیداروں نے ہرن کو نذر آتش کردیا۔

a3w
a3w