دہلی

دلہن کو بازوؤں میں اٹھانے کی کوشش،دولہا خود ہی گرپڑا، ویڈیوز پر ہنسی کا ایک طوفان

ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ جتنا کرنا اپنے بس کا ہو، اتنا ہی کیجیے، ورنہ ہنسی اڑانے والوں کی کمی نہیں ہے۔“

نئی دہلی: مہمانوں کے اکسانے پر اپنی دلہن کو بازوﺅں میں اٹھانے کی کوشش ایک دولہے کو مہنگی پڑ گئی۔

خود بھی گر پڑا اور دلہن کو بھی گرا کر اپنا تماشا بنوا لیا۔ واقعے کی ویڈیو ٹوئٹرصارف منوج شرما کی طرف سے اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا ایک بلند جگہ پر اپنی دلہن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

اس دوران نیچے کھڑے مہمانوں میں سے کوئی اسے اپنی دلہن کو اٹھانے کو کہتا ہے، جس پر دولہا بمشکل دلہن کو اٹھاتا اور اگلے ہی لمحے دلہن کے ساتھ خود بھی گرجاتا ہے۔

ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ جتنا کرنا اپنے بس کا ہو، اتنا ہی کیجیے، ورنہ ہنسی اڑانے والوں کی کمی نہیں ہے۔“

اس ویڈیو پر ذیلی ٹویٹس میں ہنسی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔

a3w
a3w