جموں و کشمیر

ذبیحہ گاؤ کی تصویر کے معاملہ میں کشمیر میں ایک شخص گرفتار

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے دن ایک شخص کو ذبیحہ گاؤ کی تصویر سوشل میڈیا پر دانستہ سرکولیٹ کرتے ہوئے ایک فرقہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے دن ایک شخص کو ذبیحہ گاؤ کی تصویر سوشل میڈیا پر دانستہ سرکولیٹ کرتے ہوئے ایک فرقہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

ملزم عمران میر نے اتوار کے دن ذبیحہ کی تصویر دانستہ سرکولیٹ کی تھی۔تھانہ منڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔معاملہ کی حساس نوعیت کے مدنظر ملزم کو پکڑنے خصوصی ٹیم بنائی گئی تھی۔

اسے پکڑکر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) محمد اسلم نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی فرقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔