تلنگانہ

راہول، آئے، بریانی وپان کھائے اور چلے گئے

آج بودھن حلقہ اسمبلی میں بی آر ایس امیدوار کے حق میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی بودھن آئیں گے، عوام سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے عوام کو راہول گاندھی کے دلفریب وعدوں کے جھانسہ میں نہ آنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

آج بودھن حلقہ اسمبلی میں بی آر ایس امیدوار کے حق میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی بودھن آئیں گے، عوام سے خطاب کریں گے۔

چند وعدے کریں گے اور پھر حیدرآباد روانہ ہوجائیں گے۔ حیدرآباد میں بریانی اور پان کھائیں گے اور دہلی چلے جائیں گے۔ کویتا نے کہا کہ ہر بار راہول گاندھی تلنگانہ کی میزبانی کو قبول کرتے ہوئے بریانی کھا رہے ہیں اور دہلی واپس ہوجاتے ہیں۔

ان کا کام صرف آنا اور جانا ہے۔ بی آر ایس قائد نے کہا کہ ہر بار تلنگانہ اور یہاں کے عوام گاندھی خاندان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور ان کا ساتھ دیا مگر گاندھی خاندان نے ہمیشہ تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیا۔

ہمارے جذبات کا استحصال کیا۔ کویتا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی وجہ سے سینکڑوں تلنگانہ نوجوانوں کو جان کی قربانیاں دینا پڑا۔

تشکیل تلنگانہ میں کی گئی غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے کئی افراد نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب جب کانگریس کی حکومت رہی ہمیشہ امن وآمان کی برقرار خطرے میں رہی۔

فرقہ وارانہ فسادات اور کرفیو عام بات تھی۔ مگر گزشتہ 9سالوں میں کے سی آر دور حکومت میں ایک بھی ایساء واقعہ رونما نہیں ہوا جس سے امن وآمان میں نقص پیدا ہوا ہو۔

موجودہ طور پر تلنگانہ انتہائی پرامن ریاست ہے۔ عوام پرامن انداز میں خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔ پرامن تلنگانہ کو گڑبڑ کی نذر کرنا کانگریس کا منصوبہ ہے۔

a3w
a3w