کھیل

روہت میری توقعات پر پورا نہیں اترے : گواسکر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر روہت شرما کی کپتانی سے خوش نہیں۔ ویراٹ کوہلی کی جگہ روہت کو ہندوستان کا کپتان بنایا گیا تھا۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر روہت شرما کی کپتانی سے خوش نہیں۔ ویراٹ کوہلی کی جگہ روہت کو ہندوستان کا کپتان بنایا گیا تھا۔ تاہم روہت کے کپتان بننے کے بعد بھی ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے

اس کے علاوہ ٹیم کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں بھی آسٹریلیا سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ٹیم کا آئی سی سی ٹرافی کا قحط گزشتہ 10 سالوں سے جاری ہے۔

ایک انٹرویو میں گواسکر نے روہت کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور کہاکہ انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے کامیاب کپتان کے طورپر اپنی ساکھ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ آئی پی ایل میں بطور کپتان روہت نے ممبئی انڈینس کے ساتھ پانچ ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ اس معاملے میں مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مشترکہ طورپر پہلے نمبر پر ہیں۔

گواسکر نے کہاہے کہ روہت کے ساتھ ہیڈ کوچ راہول دراویڈ سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔ گواسکر نے کہا کہ مجھے روہت سے زیادہ امیدیں تھیں۔ ہندوستان میں ٹسٹ کھیلنا الگ بات ہے، لیکن جب آپ کا ٹسٹ بیرون ملک ہو۔ وہاں اچھی کارکردگی دکھانے پر آپ کی تعریف کی جاتی ہے۔

روہت کی ٹیم انڈیا کی بیرون ملک کارکردگی قدرے مایوس کن رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی روہت آئی پی ایل کے تمام تجربے، بطور کپتان سنچریاں اور آئی پی ایل کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود ٹیم کو فائنل میں نہیں لے جاسکے جوکہ مایوس کن ہے۔ گواسکر نے یہ بھی کہاکہ روہت اور ہیڈ کوچ راہول دراویڈ کو جوابدہ ہونا چاہئے جب بات ڈبلیو ٹی سی فائنل جیسی ہائی پروفائل شکست کی ہو۔

گواسکر نے کہاکہ ان سے سوالات پوچھے جائیں۔ آپ نے پہلے فیلڈنگ کیوں کی؟ پھر سوال یہ ہونا چاہیے کہ آپ کو ٹراوس ہیڈ کی شارٹ گیند کی کمزوری کا علم کیوں نہیں ہوا؟ جب وہ 80 رنز بناچکے تھے تو آپ نے باؤنسر کیوں پھینکا؟ ہیڈ جیسے ہی بیٹنگ کیلئے باہر آئے تو کامنٹری باکس میں رکی پانٹنگ انہیں باؤنسر پھینکنے کو کہہ رہے تھے۔ ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا تھا لیکن ہم نے اس کی کوشش نہیں کی۔

اب روہت اور دراویڈ پر اس سال ہونے والے ورلڈکپ میں ہندوستان کو ٹرافی دلانے کی ذمہ داری ہوگی۔ ونڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چینائی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

ٹیم انڈیا کا پاکستان کے ساتھ ہائی وولٹیج میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم راؤنڈ رابن فارمیٹ میں مختلف ٹیموں کے ساتھ نو گراؤنڈز پر میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کرے گی۔

a3w
a3w