کرناٹک

رہبر فاؤنڈیشن اور صفا بیت المال کے اشتراک سے 100 ٹھیلہ بندیوں کی تقسیم

رائچور کے بازاروں اور مارکٹ کے علاقوں میں صفا بیت المال کی سروے ٹیم نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ایسے ایک سو افراد کی فہرست تیار کی جو کرایہ سے ٹھیلہ بنڈی لے کر کاروبار کررہے تھے۔

حیدرآباد: بے روزگار اور پریشان حال چھوٹے کاروباری افراد جن کے پاس کاروبار کے لیے ذاتی ٹھیلہ بنڈیاں تک نہیں تھیں۔

متعلقہ خبریں
رہبر فاونڈیشن اور صفا بیت المال سے ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
صفا بیت المال کے تحت مساجد میں مراکز کاقیام۔ مولانا غیاث احمد رشادی کا بیان
نوجوانوں کیلئے لڑنے مشترکہ پلاٹ فارم ضروری: شرمیلا
بیروزگار نوجوانوں کیلئے ٹیک مہندرا کی مفت ٹریننگ
صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم

رائچور کے بازاروں اور مارکٹ کے علاقوں میں صفا بیت المال کی سروے ٹیم نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ایسے ایک سو افراد کی فہرست تیار کی جو کرایہ سے ٹھیلہ بنڈی لے کر کاروبار کررہے تھے۔

گرین پیالیس رائچور میں پندرہ لاکھ روپئے مالیتی ٹھیلہ بنڈیاں مع ساز و سامان فروخت تقسیم کی گئیں۔ واضح ہو کہ یہ قابل تحسین اقدام رہبر فاونڈیشن اور صفا بیت المال کے اشتراک سے انجام پایا اور رائچور کی رفاہی تنظیم ایفاء فاونڈیشن کے والینٹرس نے مستحق کاروباریوں کے سروے اور تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے ایک سو مستحق افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کاروباری کی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے گاہک کو مطمئن اور خوش رکھتا ہے اور اپنی سچائی سے گاہک کا دل جیت لیتا ہے۔

صفا بیت المال نے ہزاروں افراد کو روزگار سے مربوط کرکے ان کو معاشی اعتبار سے اپنے پیروں پر کھڑا کردیا ہے۔ چنانچہ صفا بیت المال کی جانب سے ٹھیلہ بنڈیوں،سلائی مشینوں پروڈکشن یونٹس،مہندی ڈیزائیننگ سنٹرس اور کمپیوٹر کورسس کے ذریعہ اس میدان میں وسیع پیمانہ پر خدمات کی جارہی ہیں۔

واضح ہو کہ صفا بیت المال کی جانب سے اب تک جنوبی ہند کی متعدد ریاستیں تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک کے علاوہ مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں ٹھیلہ بنڈیاں مع ساز و سامان اور سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں آچکی ہے نیزبعض افراد کودیگر کاروبارجیسے کرانہ سامان، پنکچر کاسامان،کپڑے، چوڑیاں، ترکاری، پھل، پاپ کارن کی مشین،تلن، چائے بنانے کا سامان، زیراکس مشین،پیاز،وغیرہ کی فراہمی کے ذر یعہ حلال روزی سے انہیں مربوط کیا گیا۔

صفا بیت المال کے روزگار فراہمی کے اس شعبہ سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ مولانا رشادی نے کہا کہ صفا بیت المال سال بھر مختلف شعبوں میں اپنی نمایاں خدمات کے ذریعہ قوم و ملت کی فلاحی‘ رفاہی‘ تعلیمی‘ سماجی‘موسمی اور ہنگامی امداد کرتا ہے۔

مولانا نظام الدین رشادی نے کہا کہ اپنی معیشت کو محنت کے ذریعہ مستحکم کرنا بھی فرض ہے۔ جناب مصباح الدین کرسپانڈنٹ کریک سائیڈ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے کاروبار کی اہمیت کو سمجھایا اور کفایت شعاری کے ساتھ کاروبار کرنے کی تلقین کی۔ حافظ مبشر خان، محمد مسلم انصاری، خواجہ پاشاہ، محمد عمران، منظور عالم، میر عرفان، شیخ عبد الوحید،سید بلال الحسن و دیگر نے اس تقسیم میں حصہ لیا۔

a3w
a3w