آندھراپردیش

ریکوری ایجنٹس کی ہراسانی، انٹر طالبہ کی خودکشی

بینک ریکوری ایجنٹس کی باپ کو مسلسل ہراسانی سے تنگ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی خودکشی کے معاملہ کی پولیس نے جانچ میں تیزی پیدا کردی اور اس سلسلہ میں چار ریکوری ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔

حیدرآباد: بینک ریکوری ایجنٹس کی باپ کو مسلسل ہراسانی سے تنگ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی خودکشی کے معاملہ کی پولیس نے جانچ میں تیزی پیدا کردی اور اس سلسلہ میں چار ریکوری ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔

یہ واقعہ اے پی کے این ٹی آرضلع میں پیش آیا تھا۔اس طالبہ کی شناخت ہریتاورشنی کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے جنہوں نے اس کے گھر پہنچ کر قرض کی رقم کی واپسی کے لئے اس کے ارکان خاندان کو ہراساں کیا تھا۔

اس لڑکی کے باپ نے 6لاکھ روپئے کی رقم بینک سے قرض کے طورپر لی تھی۔رقم کی عدم واپسی پر ریکوری ایجنٹس گذشتہ کچھ عرصہ سے اس خاندان پر شدید دباو ڈال رہے تھے۔

ان ایجنٹس نے طالبہ کی ماں سے نامناسب انداز میں بات کی اور اس کی بے عزتی کی۔

ارونا سری نے باپ کی ہراسانی اور معاشی مشکلات پر مایوسی کے عالم میں یہ انتہائی اقدام کیا۔اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے بعض اہم شواہد جمع کئے اور چار بینک ریکوری ایجنٹس کوسی سی ٹی وی فوٹیجس کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔ضلع این ٹی آرپولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔