مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں رمضان کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی پیش قیاسی

ملک کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ایک تجزیہ کار کے مطابق سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رمضان کے دوران بارش زیادہ ہوگی۔

ریاض: سعودی عرب میں رمضان کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام
رمضان میں مسجداقصیٰ کیلئے اسرائیل کی نئی پابندیاں

ملک کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ایک تجزیہ کار کے مطابق سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رمضان کے دوران بارش زیادہ ہوگی۔

سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ رمضان کے آغاز میں ملک کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں موسم معتدل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس رمضان موسم بہار میں آ رہا ہے لہذا ہوا میں نمی کا دباؤ بڑھ جائے گا جبکہ درجہ حرات بھی معمول سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مکہ اور ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت رمضان کے آخر میں بڑھے گا۔