دہلی

سونیا گاندھی سے  ای ڈی کی 3 گھنٹے پوچھ تاچھ

سونیا گاندھی سے تاحال زائداز 11 گھنٹے پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔ ان سے تقریباً 100 سوالات کئے گئے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ سونیا گاندھی اپنے بچوں پرینکا اور راہول گاندھی کے ساتھ 11 بجے دن وسطی دہلی میں واقع ای ڈی دفتر پہنچیں۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے دن کانگریس صدر سونیا گاندھی سے زائداز 3 گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں تیسرے دن ان سے پوچھ تاچھ ہوئی۔ اب انہیں تازہ سمن نہیں دیا گیا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ پوچھ تاچھ مکمل ہوچکی ہے۔

 سونیا گاندھی سے تاحال زائداز 11 گھنٹے پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔ ان سے تقریباً 100 سوالات کئے گئے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ سونیا گاندھی اپنے بچوں پرینکا اور راہول گاندھی کے ساتھ 11 بجے دن وسطی دہلی میں واقع ای ڈی دفتر پہنچیں۔ پوچھ تاچھ 11:15 بجے شروع ہوئی۔ سونیا گاندھی اپنی لڑکی کے ساتھ2 بجے کے قریب ای ڈی دفتر سے چلی گئیں۔