امریکہ و کینیڈا

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیام عید

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے عید کے موقع پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

اقوم متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے عید کے موقع پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جس میں سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ قطر‘ یمن‘بحرین‘ کویت‘ مصر‘ فلسطین‘ لبنان‘ عراق‘ ترکیہ‘ انڈونیشیا اور افغانستان شامل ہے۔

سعودی قیادت نے عید الفطر کے موقع پر مسلم قائدین کے نام پیغامات بھیجے۔ پیغامات میں سعودی قیادت کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر منانے والے تمام لوگوں کو میری دلی مبارکباد۔

برطانیہ اور یورپ میں بعض مسلمان آج (جمعہ کو) جبکہ دیگر کل (ہفتہ کو) عید الفطر منائیں گے۔پاکستان‘ ہندوستان‘ ایران‘ ملایشیا‘ سنگاپور‘ برونائی‘ جاپان‘ فلپائن اور تھائی لینڈ میں عید الفطر کل (ہفتہ 22 اپریل کو) ہو گی۔

a3w
a3w