تلنگانہ

ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ

ضلع کاماریڈی میں طالبات کو اپنے دفاع کی مفت تربیت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اسکولس جانے والی طالبات کے ساتھ ہونے والے منفی واقعات کی روک تھام کے لئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: ضلع کاماریڈی میں طالبات کو اپنے دفاع کی مفت تربیت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اسکولس جانے والی طالبات کے ساتھ ہونے والے منفی واقعات کی روک تھام کے لئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب

ذرائع کے مطابق عہدیداروں نے اس کو رانی لکشمی بائی سیلف ڈیفینس پریکٹس کا نام دیا ہے۔اس تربیت کے لئے ضلع کے 200 ہائی اور پرائمری اسکولس کے ساتھ ساتھ 19کستوربا اسکولس کا انتخاب کیاگیا ہے۔

طالبات کی تربیت کے لئے ضلعی انتظامیہ اہل ایجنسیوں کے انتخاب میں مصروف ہے۔24جنوری سے اس تربیت کے آغاز کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس پروگرام کے دوران طالبات کو کراٹے اور کنگ فو کی تربیت دی جائے گی۔