تعلیم و روزگار

طلبہ کے سرٹیفکیٹ فوری جاری کرنے جونیر کالجس کو ہدایت

اگر طالب علم کالج چھوڑ رہا ہے تو اس کو متعلقہ تمام سرٹیفکیٹ فوری جاری کردیئے جائیں اور کسی قسم کا بہانہ نا بنایا جائے۔

حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے تمام جونیئر کالجس بشمول سرکاری‘ خانگی‘ ایڈیڈ‘ ان ایڈیڈ‘ کوآپریٹیو‘ ٹی ایس ریسیڈنشیل‘ ٹی ایس سوشل ویلفیر‘ ٹرائبل رِیسیڈنشیل‘ بی سی ویلفیر اور کے جی بی وی کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی کہ کسی بھی طلبہ کے سرٹیفکیٹ کو روکے رکھنے سے باز رہیں۔

اگر طالب علم کالج چھوڑ رہا ہے تو اس کو متعلقہ تمام سرٹیفکیٹ فوری جاری کردیئے جائیں اور کسی قسم کا بہانہ نا بنایا جائے۔

ضلع عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ پرائیویٹ جونیئر کالجس کی تنقیح کریں تاکہ سرٹیفکیٹس کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے۔ احکامات‘ ہدایات اور رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

a3w
a3w