شمالی بھارت

عتیق کے دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے چور کے تھے

مافیا سے سیاستداں بنے مہلوک عتیق احمد کے چاکیہ علاقہ میں واقع دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے ایک چور کے تھے جو آئرن کا سرقہ کرنے جزوی طورپر منہدم عمارت میں داخل ہوا تھا۔

پریاگ راج: مافیا سے سیاستداں بنے مہلوک عتیق احمد کے چاکیہ علاقہ میں واقع دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے ایک چور کے تھے جو آئرن کا سرقہ کرنے جزوی طورپر منہدم عمارت میں داخل ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل
بریلی جیل میں عتیق کے بھائی کی مدد۔ جیل کے گارڈ سمیت 2 افراد گرفتار

پولیس نے شاہ رخ کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملبہ سے آئرن نکالنے کے دوران وہ زخمی ہوگیا تھا۔

ڈی سی پی دیپک کے مطابق شاہ رخ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ عتیق کے دفتر میں داخل ہوا تھا اور اس کا مقصد آئرن کا سرقہ کرنا تھا تاہم اسے چوٹ لگ گئی اور خون بہنے لگا۔

شاہ رخ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ساتھی آنے جانے والوں پر نظر رکھنے کے لئے دفتر کے باہر کھڑا تھا۔ اس نے بتایا کہ جب وہ زخمی ہوا اور خون بہنے لگا تو وہ اوپر کی منزل پر بھاگا تاکہ جو بھی کپڑا ملے اس سے اپنے آپ کو صاف کرسکے۔

بعدازاں وہ ایک قریبی دکان پر گیا اور خون پونچھنے کے لئے پانی کی بوتل خریدنا چاہا لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق شاہ رخ کے بیانات کی جانچ پڑتال کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ وہ نشہ کا عادی ہے۔ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔