دہلی

لڑکے کو طمانچہ رسید کرنا ایک شخص کو مہنگا پڑا، چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا

اسناکس کے تعلق سے بحث و تکرار کے بعد ایک شخص کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ واردات دہلی میں پیش آئی۔ پولیس نے کہا کہ 4 افراد جنہوں نے چاقو سے ضربات پہنچائے ہیں ان میں سے 3 کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

نئی دہلی : اسناکس کے تعلق سے بحث و تکرار کے بعد ایک شخص کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ واردات دہلی میں پیش آئی۔ پولیس نے کہا کہ 4 افراد جنہوں نے چاقو سے ضربات پہنچائے ہیں ان میں سے 3 کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت
شراب نوشی کی عمر 21 سال سے گھٹاکر 18 سال کرنے کی تجویز

ملزمین کی شناخت جتن‘ موہت اور ایک نابالغ لڑکے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ جتندر اور ان کے دوست ایک رسپشن فنکشن میں شراب نوشی کررہے تھے جہاں پر یہ تنازعہ پیدا ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب کا اہتمام ان کے خاندان کی جانب سے کیا گیا۔ جتندر نے ملزمین میں سے ایک کو طمانچہ رسید کردیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ اس نے ان کیلئے چاکنا (اسناکس) لانے سے انکار کردیا۔ بعد میں جبکہ جتندر تنہا تھا ملزمین نے اس پر چاقو سے ضربات پہنچائے۔پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اتوار کو 6:14 پر ایک کال وصول ہوا اور پولیس کو بتایا گیا کہ جتندر (28) کو زخمی حالت میں سنجے گاندھی میموریل ہاسپٹل لایا گیا ہے۔

جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی پولیس کی ٹیم کو روانہ کردیا گیا۔ جس پر علم ہوا کہ جتندر شدید زخمی ہوگیا ہے اور بیحوشی کی حالت میں ہے۔ ڈاکٹروں نے جتندر کے والد کو مشورہ دیا کہ اس کو خانگی دواخانہ میں منتقل کردیا جائے کیونکہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایف ایس ایل ٹیم کے علاوہ کرائم ٹیم طلب کرلی گئی تاکہ جرم کے مقام کا معائنہ کیا جاسکے۔ یہ بات پولیس نے بتائی اور کہا کہ کئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مشاہدے کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ جتندر اور 4دوسرے افراد میں دھکم پیل ہوئی ہے۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ جتندر علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جوکہ جئے پور گولڈن ہاسپٹل میں زیر علاج تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے تمام ملزمین کی شناخت کے بعد کئی ٹیموں کی تشکیل دی گئی تاکہ مجرمین کو گرفتار کیا جاسکے۔ تمام 4 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ٹیموں نے 3 کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ چوتھے ملزم کو جو کہ مفرور ہے پکڑنے کیلئے دھاوے کئے جارہے ہیں۔

اسناکس نہ لانے پر ایک لڑکے کو طمانچہ رسید کرنا 28 سالہ شخص کیلئے مہنگا پڑا جس کو 4 افراد نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ جن میں ایک نابالغ شامل ہے۔یہ واردات آؤٹر دہلی کے منگول پوری میں پیش آئی۔

a3w
a3w