حیدرآباد

موسیٰ ندی میں پانی کا زبردست بہاؤ، موسیٰ رام باغ بریج بند

بتایا گیا ہے کہ عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے پانی کے اخراج کے نتیجے میں موسیٰ ندی میں بھی پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے موسی رام باغ بریج کو احتیاطاً ٹریفک کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس نے موسیٰ رام باغ کا بریج ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے پانی کے اخراج کے نتیجے میں موسیٰ ندی میں بھی پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے موسی رام باغ بریج کو احتیاطاً ٹریفک کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں گذشتہ شب موسلا دھار بارش کے باعث عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد آج حکام نے دونوں ذخائر آب کے چند دروازے وا کردیئے ہیں تاکہ فاضل پانی کا اخراج عمل میں لایا جاسکے۔

موسیٰ ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے کے نتیجے میں آس پاس کی آبادیوں کا بھی تخلیہ کرادیا گیا ہے۔

ان حالات میں حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے موسی رام باغ کا بریج دونوں طرف سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

ٹریفک پولیس نے اپنے جاری کردہ الرٹ میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ موسی ندی عبور کرنے کے لئے چادر گھاٹ یا گول ناکہ کے پلوں یا اس سے متصل کازوے کا استعمال کرسکتے ہیں۔