مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں 2 دن میں قلمدانوں کی تقسیم

یہ پوچھنے پر کہ آیا ان کی حکومت مابقی ڈھائی سال چلے گی‘ شنڈے نے کہا کہ ہم نہ صرف یہ میعاد پوری کریں گے بلکہ 200 ارکان اسمبلی کے ساتھ اگلا الیکشن بھی جیتیں گے۔

نئی دہلی: مہاراشٹرا میں حکومت بنانے کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس کے ساتھ اپنے پہلے دورہ دہلی کا کوئی سیاسی ایجنڈہ ہونے سے انکار کرتے ہوئے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے ہفتہ کے دن کہا کہ قلمدانوں کی تقسیم آشاڈی ایکادشی کے بعد عمل میں آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل ایکادشی ہے۔ میں اور پھڈنویس ممبئی میں ملاقات کریں گے اور قلمدانوں کی تقسیم پر بات کریں گے۔

مہاراشٹرا کے ضلع ستارہ کے پنڈھر پور میں ایکادشی بڑے پیمانہ پر منائی جاتی ہے۔ ہر سال چیف منسٹر اپنی بیوی کے ساتھ اصل پوجا میں حصہ لیتا ہے۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا ان کی حکومت مابقی ڈھائی سال چلے گی‘ شنڈے نے کہا کہ ہم نہ صرف یہ میعاد پوری کریں گے بلکہ 200 ارکان اسمبلی کے ساتھ اگلا الیکشن بھی جیتیں گے۔

a3w
a3w