مہاراشٹرا

مین اسٹریم میڈیا کے لیے افرادسازی وقت کی اہم ضرورت : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ہے صدر اور مشہور عالم دین مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی نے کہاہے کہ مین اسٹریم میڈیا کے لیے افرادسازی وقت کی اہم ضرورت ہے اور کہاکہ انسان اپنی زندگی میں داعیانہ مزاج پیدا کرے،

ممبئی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ہے صدر اور مشہور عالم دین مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی نے کہاہے کہ مین اسٹریم میڈیا کے لیے افرادسازی وقت کی اہم ضرورت ہے اور کہاکہ انسان اپنی زندگی میں داعیانہ مزاج پیدا کرے،

متعلقہ خبریں
وسطی افریقہ کے ایک سرسبزو شاداب ملک زامبیا میں چند دن
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
مدارس اور خانقاہوں کے ذریعہ بورڈ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے گا: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

اللہ تعالی نے دعوت کا کوئی مخصوص منہج طے نہیں کیاہے، مختلف زمانوں میں مختلف حالات میں اس کا طریقہ کار الگ الگ ہوسکتا ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام میدانوں کے لیے افراد تیار کئے جائیں۔

مولانا سیف اللّٰہ نے ممبئی میں بصیرت میڈیاہاؤس کے زیراہتمام بصیرت جرنلزم اینڈلینگوینج اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کی صدارت کر تے ہوئے کہاکہ سماج میں جہاں اچھے ڈاکٹرس ہوں، وہیں اچھے وکیل اور سی اے بھی موجود ہوں، جو ملی اداروں کی رہنمائی کریں، یہ دعوت کے کام میں معاونت اور خدمت خلق بھی ہے ، ایسے مسلم وکلاء ہوں، جو شریعت کے مسائل کو اگر کورٹ میں چیلنج کیا جائے تو اس کا دفاع کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت کا سب سے اہم تقاضہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ علماء ماس کمیو نیکیشن کی تربیت حاصل کریں۔

اگر ہم میڈیا ہاؤس قائم نہیں کرسکتے تو اپنے افراد کو تربیت دے کر مین اسٹریم میڈیا میں بھیجیں جب یہ افرادوہاں جائیں گے تو آپ کی سوچ اور فکر لے کر جائیں گے،

نیز پروفیشنل انداز سے لوگوں کی نفسیات کا خیال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شوشل۔میڈیا۔کا استعمال کیا جائے اوران اداروں کا زیادہ سے زیادہ مالی تعاون بھی کیا جائےکیوں کہ یہ بھی اشاعت اسلام اور قرآن کے پیغام کو عام کرنے والے ادارے ہیں۔

مولانارحمانی نے بصیرت اکیڈمی کے قیام پراکیڈمی کے ڈائریکٹرمولاناغفران ساجدقاسمی کومبارکبادپیش کی اوران کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

a3w
a3w