مہاراشٹرا

ناندیڑ کے سرکاری ہاسپٹل میں مزید 6 اموات

وسطی مہاراشٹرا کے ناندیڑ شہر میں ڈاکٹر شنکرراؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید6 اموات درج کی گئیں۔

چھترپتی سمبھاجی نگر: وسطی مہاراشٹرا کے ناندیڑ شہر میں ڈاکٹر شنکرراؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید6 اموات درج کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

متوفی مریضوں میں 2 قبل از وقت پیدا ہوجانے والے بچے بھی شامل ہیں۔

ہاسپٹل میں جاریہ ہفتہ کے اوائل میں 48 گھنٹوں کے اندر 31 مریضوں کی موت پر جاری برہمی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مزید 6 مریض جن کی حالت نازک تھی 2 اور 3 اکتوبر کے دوران فوت ہوگئے۔

ان میں 2 نوزائدہ بچے بھی شامل ہیں جو قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے۔ دیگر 4 اموات اعضاء کے کام بند کرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

a3w
a3w