شمالی بھارت

نوح تشدد کے ملزم کا بجرنگ دل سے تعلق؟ وشوا ہندو پریشدکی وضاحت

ہریانہ کے نوح ضلع میں 31 جولائی کی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے لئے اُکسانے کے الزام میں گرفتار راج کمار عرف بٹو بجرنگی کو چہارشنبہ کے دن ایک دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ اسے منگل کے دن گرفتار کیا گیا تھا۔

گروگرام: ہریانہ کے نوح ضلع میں 31 جولائی کی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے لئے اُکسانے کے الزام میں گرفتار راج کمار عرف بٹو بجرنگی کو چہارشنبہ کے دن ایک دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ اسے منگل کے دن گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
نوح تشدد، رکن اسمبلی ممن خان کی تحویل میں دودن کی توسیع
فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملہ، وشوہندو پریشد نے سوال اٹھائے
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے

آج اسے نوح میں ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) انجلی جین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے سی جے ایم نے کہا کہ 31 جولائی کو ان کی لڑکی کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور ہجوم نے ان کی کار کو آگ لگادی تھی۔

اسی دوران وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ بٹو بجرنگی‘ بجرنگ دل سے نہیں جڑا ہے۔ وی ایچ پی نے ایک بیان میں کہا کہ راج کمار عرف بٹو بجرنگی کا جسے بجرنگ دل کا ورکر بتایا جارہا ہے‘ بجرنگ دل سے کبھی کوئی کنکشن نہیں رہا۔

اس کے جاری کردہ ویڈیو کو بھی ہندو پریشد ٹھیک نہیں سمجھتی۔ بٹو بجرنگی کو نوح پولیس نے منگل کے دن فریدآباد میں اس کے مکان سے گرفتار کرلیا۔ اس پر سرکاری کام میں مداخلت‘ ہتھیار چھین لینے اور پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا الزام ہے۔

نوح میں برج منڈل یاترا سے قبل بٹو بجرنگی نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز پوسٹ کئے تھے۔ فریدآباد پولیس نے کیس درج کیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا۔ نوح پولیس کے ترجمان کرشنا کمار نے کہا کہ نوح میں 31جولائی کے تشدد کے بعد بٹو بجرنگی اور دیگر افراد کے خلاف اے سی پی اوشا کندو کی شکایت پر نوح کے صدر پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہوا تھا۔

کیس درج ہونے کے بعد پولیس ٹیموں نے تشدد سے جڑے ویڈیو کی بھی تحقیقات کیں۔ نوح پولیس نے اسے منگل کو گرفتار کرلیا۔ 31 جولائی کوبٹو بجرنگی اور 15-20 دیگر افراد نے نعرے بازی کی تھی اور اے سی پی اوشا کندو کے سامنے تلواریں لہرائی تھیں۔

اے سی پی نے جب ان سے تلواریں نہ لہرانے کو کہا تو یہ لوگ بھڑک گئے تھے اور انہوں نے پولیس کے کام میں خلل ڈالا اور بدتمیزی کی۔ ویڈیو کی مدد سے بٹو بجرنگی کے ساتھیوں کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

a3w
a3w