تلنگانہ

ٹریپل آئی ٹی ہاسٹل کے ایک گوشہ کی چھت منہدم،ایک زخمی

ٹریپل آئی ٹی باسر کے ہاسٹل کے ایک گوشہ کی چھت منہدم ہونے سے آج ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ اس زخمی کی شناخت دھیمت (پی یو سی سال اول) کے طالب علم کی حیثیت سے کی گئی۔

حیدرآباد۔: ٹریپل آئی ٹی باسر کے ہاسٹل کے ایک گوشہ کی چھت منہدم ہونے سے آج ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ اس زخمی کی شناخت دھیمت (پی یو سی سال اول) کے طالب علم کی حیثیت سے کی گئی۔

منجیراہاسٹل کے ایک حصہ کی چھت گرنے سے دھیمت زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ٹویٹر پر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جس میں ایک طالبعلم زخمی ہوگیا۔

انہوں نے ڈائرکٹر ٹریپل آئی ٹی سے واقعہ اور زخمی طالب علم کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور زخمی کو مناسب وصحیح علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے طالبعلم کی علاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر نے ادارہ کے ارباب مجاز کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کو مناسب بنیادی سہولتیں فراہم کریں۔