سوشیل میڈیاکرناٹک

ٹیچر نے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے دھکیل دیا۔ معصوم ہلاک

کرناٹک میں سرکاری اسکول کا ایک دس سالہ طالب علم اس کے ٹیچر کے زد و کوب کرنے اور پھر پہلی منزل کی بالکونی سے دھکیل دئیے جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بنگلورو: کرناٹک میں سرکاری اسکول کا ایک دس سالہ طالب علم اس کے ٹیچر کے زد و کوب کرنے اور پھر پہلی منزل کی بالکونی سے دھکیل دئیے جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ ریاست کے شمالی حصہ میں ہگلی موضع میں آدرش پرائمری اسکول میں ایک ٹیچر متھپّا نے بیلچہ سے لڑکے کو پیٹا۔

گدک ضلع ایک سینئر پولیس آفیسر شیوپرکاش دیواراجو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ بھرت،درجہ چہارم کا طالب علم تھا۔ انہوں نے کہا ”تاحال اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی، بادی النظر میں ان میں خاندانی تنازعہ دکھائی دیتا ہے۔“

متھپّا نے بھرت کی ماں گیتا برکرکو بھی زد و کوب کیا، وہ بھی اسکول میں ٹیچر ہے۔ ایک مقامی ہسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔

ملزم جو ایک کنٹراکٹ ملازم ہے اس وقت لاپتا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ گزشتہ ہفتہ دہلی کے ایک اسکول میں پیش آیا تھا۔

ٹیچر برہمی میں درجہ پنجم کی ایک طالبہ پر قینچی سے حملہ کیا تھا اور ایک سرکاری اسکول کی عمارت کی پہلی منزل سے اسے پھینک دیا تھا۔

a3w
a3w