سوشیل میڈیا

پرواز کے دوران دونوں پائلٹ سوگئے

ائیر ٹریفک کنٹرول نے دونوں پائلٹ کو جگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ دونوں پائلٹ اس وقت جاگے جب آٹو پائلٹ موڈ ڈس کنکٹ ہوگیا اور الارم بجنے لگا۔ اس موقع پر وہ ممکنہ طور پر پریشان ہوگئے اور پھر طیارے کو واپس موڑا۔

خرطوم: پرواز کے دوران ایک عجیب و غریب اور خوفناک واقعہ میں طیارے کی پرواز کے دوران دونوں پائلٹ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر میٹھی نیند سوگئے اور مقررہ منزل پر لینڈنگ کرنے میں ناکام رہے۔

یہ عجیب واقعہ 15 اگست کو سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی ایتھوپیا ائیرلائنز کی پرواز ای ٹی 343 میں پیش آیا۔ بوئنگ 737 کو کنٹرول کرنے والے دونوں پائلٹوں کے سفر کا اختتام عدیس ابابا کے ائیرپورٹ میں ہونا تھا مگر ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ اس کے اوپر سے گزر گئے۔ جب یہ طیارہ عدیس ابابا پہنچا تو وہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھا اور دونوں پائلٹ سو رہے تھے۔

ائیر ٹریفک کنٹرول نے دونوں پائلٹ کو جگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ دونوں پائلٹ اس وقت جاگے جب آٹو پائلٹ موڈ ڈس کنکٹ ہوگیا اور الارم بجنے لگا۔ اس موقع پر وہ ممکنہ طور پر پریشان ہوگئے اور پھر طیارے کو واپس موڑا اور طیارے کی لینڈنگ کی دوسری کوشش کی۔

ڈیٹا سے تصدیق ہوئی کہ جب طیارہ پہلی بار ائیرپورٹ کے اوپر سے گزرا تو وہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ دوسری کوشش کے بعد وہ طیارے کو 25 منٹ تاخیر سے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔

لینڈنگ کے بعد طیارہ ڈھائی گھنٹے تک ائیرپورٹ پر رہا اور پھر اگلے سفر کے لیے روانہ ہوگیا۔

ایوی ایشن تجزیہ کار ایلکس مشیرا نے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے طیارے کے روٹ کی تصویر شیئر کی۔

a3w
a3w