تعلیم و روزگار
پوسٹ گریجویٹ کامن انٹرنس ٹسٹ کا جون کے اواخر میں انعقاد متوقع
قوی امکان ہے کہ یہ ٹسٹ جون کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ ڈگری کامیاب، ڈگری سال کے آخری سمسٹرس (سال) یا انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار، آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے اہل رہیں گے۔
حیدرآباد: ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں عثمانیہ، کاکتیہ، تلنگانہ، پالمورو، گاندھی، سشاتا واہنا، تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالائم اور جے این ٹی یو کیمپس میں مختلف پی جی، پی جی ڈپلومہ اور 5 سالہ انٹیگریٹیڈ کورسوں میں داخلہ میں TS-CPGET (ٹی ایس کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ) کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
قوی امکان ہے کہ یہ ٹسٹ جون کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ ڈگری کامیاب، ڈگری سال کے آخری سمسٹرس (سال) یا انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار، آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے اہل رہیں گے۔
یہ ٹسٹ کمپیوٹر بیڈ رہے گا۔ آن لائن رجسٹریشن اور درخواستوں کے ادخال کا آغاز 12 مئی سے ہوگا اور آخری تاریخ 6 جون رہے گی۔
مزید تفصیلات کیلئے www.osmania.ac.in یا http://cpget.tsche.ac.in پر دستیاب ہیں۔