تعلیم و روزگارتلنگانہ

پرائمری اسکولس 6 نومبر سے نصف یوم کام کریں گے

حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ تمام پرائمری اسکولس 6 نومبر سے نصف یوم کام کریں گے۔ یہ پرائمری اسکولس 9 بجے صبح سے ایک بجے دن تک کام کریں گے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ تمام پرائمری اسکولس 6 نومبر سے نصف یوم کام کریں گے۔ یہ پرائمری اسکولس 9 بجے صبح سے ایک بجے دن تک کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

احکام ریاست کے تمام سرکاری، لوکل باڈیز اور امدادی پرائمری اسکولس پر لاگو ہوں گے۔ ان پرائمری اسکولس کے اساتذہ کی خدمات، کاسٹ سروے میں حاصل کی گئی ہیں اور یہ سروے کم وبیش 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

تمام سرکاری‘ لوکل باڈیز اور امدادی پرائمری اسکولس 6‘ نومبر سے نصف یوم کام کریں گے۔ ان اسکولس میں مڈ ڈے میل کھانا فراہم کرنے کے بعد طلبہ کو گھر جانے کی اجازت رہے گی۔ ان پرائمری اسکولس کے 36,559 سکنڈری گریڈ ٹیچرس (ایس جی ٹی)‘ 3414 پرائمری اسکولس کے ہیڈ ماسٹر کی خدمات کاسٹ سروے کے لئے حاصل کی جارہی ہیں۔

جاری کردہ میمو میں یہ بات بتائی گئی۔ علاوہ ازیں ایم آر سیز کے 6256 اسٹاف‘ تقریباً 2 ہزار سرکاری‘ ایم پی پی/ زیڈ پی پی منسٹریل اسٹاف اور ایڈڈ (امدادی) اسکول کے ٹائپسٹ ریکارڈ اسسٹنٹ‘ جونیئر اسسٹنٹ اور سینئر اسسٹنٹ کیڈر کی خدمات کو سروے میں حاصل کیا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیمات کے 50 ہزار ملازمین جن میں کے سی بی ایز اور یو آر ایس کے غیر تدریسی اسٹاف‘ اکاؤنٹنٹ‘ اے این ایم اور پی ای ٹی کی خدمات کو گھر گھر سروے میں استعمال کیا جائے گا تاہم بتایا گیا ہے کہ ریاست کے تمام اپر پرائمری اور ہائی اسکولس میں کام کرنے والے ایس جی ٹی اساتذہ کو سروے سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور یہ مدارس شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔